جولائی میں ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ : بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی ترسیلات زر میں 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت سے ترسیلات زر 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان کے قومی معاشی دھارے کا نہایت قیمتی حصہ ہیں اور ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات ملکی معیشت کے لیے اہم معاونت فراہم کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp