وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی میں سی آرٹس فار آٹزم ری ہیبلیٹیشن اینڈ ٹریننگ کے نئے رہائشی مرکز کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیا مرکز آٹزم سے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ 2018 میں قائم سی آرٹس پاکستان کا اپنی نوعیت کا بڑا ادارہ بن چکا ہے اور اب تک 1500 سے زائد بچوں کو خدمات فراہم کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو
انہوں نے بتایا کہ نئے رہائشی مرکز میں 300 بچوں کے قیام کی گنجائش ہے، جہاں انہیں نگہداشت، تھراپی، تعلیم اور زندگی کی ضروری مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
KARACHI (August 10, 2026) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah addresses at inauguration ceremony of the state-of-the-art residential facility at the Centre for Autism Rehabilitation & Training (C-ARTS) in Korangi.@PPP_Org @KulAalam @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/asexIbpOWB
— Media Talk (@mediatalk922) August 10, 2026
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں 10 سی آرٹس مراکز فعال ہیں، جہاں تشخیص، تعلیم، بحالی اور پیشہ ورانہ تربیت سمیت خدمات بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ مزید 13 یونٹس زیر تعمیر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کراچی میں لانڈھی، ملیر اور نارتھ ناظم آباد میں 3 سی آرٹس انکلوسیو پارکس بھی تعمیر کیے جارہے ہیں، جہاں تمام صلاحیتوں کے حامل بچے ایک ساتھ کھیل اور میل جول کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:مراد علی شاہ کارکردگی میں بہتر اور مریم نواز ایڈورٹائزنگ میں، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آٹزم سے متاثرہ بچوں کو باوقار، خودمختار اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔














