’میری بیوی مجھے بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی‘، یوٹیوبر جنید اکرم نے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر گنجی سواگ (جنید اکرم) نے 6 سالہ بیٹے سے ملاقات نہ کرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے معاملہ قانونی طور پر حل کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں گنجی سواگ نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی نجی زندگی سے متعلق معاملات کو عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے تھے تاہم بعض ذاتی معاملات جب عوامی سطح پر آ جائیں تو اپنی پوزیشن واضح کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر لائیو ویڈیو موت میں بدل گئی، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل

ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ گزشتہ 10 برس سے ان کی شریکِ حیات ہیں اور وہ اس معاملے کو نجی طور پر حل کرنے کے لیے متعدد بار کوشش کرچکے ہیں تاہم ان کے مطابق انہیں اپنے 6 سالہ بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

گنجی سواگ نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے حق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ان کے بقول، والدین کے درمیان اختلافات میں بچے کو فریق نہیں بنایا جانا چاہیے اور بچے کی فلاح و بہبود کو ہر معاملے پر ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:معروف امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ڈریم ڈول بری‘ قتل

انہوں نے مزید کہا کہ بطور والد اپنے حقوق کے تحفظ اور بیٹے کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھنے کے لیے اب انہوں نے مناسب قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گنجی سواگ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے سے متعلق مزید نجی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے کیونکہ ان کی اولین ترجیح اپنے بیٹے کے مفاد کا تحفظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، کانگریس پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر برہمی، مریم نواز کی پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت

رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ کی دھوم، دنیا بھر میں کمائی 541 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

’غیر ملکی سیاست دان فرانس کے حالات پر سیاست کر رہے ہیں‘ ٹرمپ، نیتن یاہو سمیت دیگر کو میکرون کا کرارا جواب

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟