وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کردیا ہے، ان کی تعیناتی 5 سال کے لیے کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری، طارق باجوہ چیئرمین مقرر
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی ملک کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ یہ تعیناتی اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی شق 11 اے (2) کے تحت کی گئی ہے، جس میں 2022 میں ترامیم کی گئی تھیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو 5 سال کی مدت کے لیے اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں زیرگردش 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تک دھوکا کھاگئے
محمد علی ملک کی تعیناتی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسٹیٹ بینک ملکی مالیاتی پالیسی، بینکاری شعبے کی نگرانی اور مالی استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے اندرونی مالیاتی شعبے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر ڈپٹی سیکرٹری آمنہ شبیر کے دستخط ہیں۔














