کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں یوم آزادی کی مناسبت سے تیاریاں جاری ہیں، شہر بھر میں قومی پرچموں، جھنڈیوں اور دیگر سجاوٹی اشیا کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کوئٹہ کی مختلف سرکاری اور نجی عمارتوں کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر بھی جشن آزادی کے حوالے سے سجاوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں یوم آزادی کے حوالے سے جوش و خروش پایا جاتا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں قومی پرچم اور جشن آزادی سے متعلق دیگر اشیا کی خریداری جاری ہے۔











