زمین کی کشش ثقل کچھ دیر رکنے کے دعوے، ناسا نے صورتحال واضح کردی

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے یہ دعوے تیزی سے گردش کر رہے ہیں کہ 12 اگست کو زمین کی کششِ ثقل چند سیکنڈز کے لیے ختم ہوجائے گی جس کے نتیجے میں ایک تباہ کن واقعہ پیش آسکتا ہے۔ تاہم امریکی خلائی ادارے ناسا نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سورج زمین کو نہیں نگل سکے گا، نئی تحقیق نے پرانا سائنسی نظریہ چیلنج کر دیا

وائرل پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ زمین کی کششِ ثقل 12 اگست کو 7 سیکنڈز کے لیے غائب ہوجائے گی اور حکومت اس مبینہ خطرے سے آگاہ ہونے کے باوجود اسے چھپا رہی ہے۔

ان افواہوں میں ایک فرضی منصوبے پروجیکٹ اینکر کا بھی ذکر کیا گیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ ناسا کو ایک آنے والی کششِ ثقل کی غیر معمولی تبدیلی کا پہلے سے علم ہے۔ ان پوسٹس کے مطابق یہ مبینہ واقعہ 14:33 یو ٹی سی (جنوبی افریقی معیاری وقت کے مطابق 16:33 بجے) پیش آنا تھا اور تقریباً 7 سیکنڈ تک جاری رہنا تھا۔

ناسا نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین کی کششِ ثقل کا تعلق براہ راست اس کی کمیت سے ہے اور اس میں اچانک تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

ناسا کے مطابق زمین کی کشش ثقل یا مجموعی ثقلی قوت کا تعین اس کی کمیت سے ہوتا ہے۔ زمین کی کششِ ثقل صرف اسی صورت میں ختم ہوسکتی ہے جب زمین کے پورے نظام، جس میں اس کا مرکز، مینٹل، کرسٹ، سمندر، زمینی پانی اور ماحول شامل ہیں کی کمیت میں کمی واقع ہو۔

مزید پڑھیے: نایاب ترین نظارہ: ’افراتفری کا دیوتا‘ نامی سیارچہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بنا دوربین کب دیکھا جاسکے گا؟

خلائی ادارے نے مزید واضح کیا کہ 12 اگست 2026 کو زمین اپنی کششِ ثقل سے محروم نہیں ہوگی۔

کچھ سوشل میڈیا دعووں میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ مبینہ واقعہ بلیک ہولز سے پیدا ہونے والی ثقلی لہروں کے باعث پیش آئے گا تاہم سائنس دانوں کے مطابق ایسی لہروں کا زمین پر اثر انتہائی معمولی ہوتا ہے۔

لیزر انٹرفیرومیٹر گریویٹیشنل ویو آبزرویٹر  کے مطابق بلیک ہولز اور کائنات کے دیگر انتہائی طاقتور واقعات سے پیدا ہونے والی ثقلی لہریں اگر زمین تک پہنچ بھی جائیں تو ان کے اثرات نہایت کم ہوتے ہیں اور کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں کہ یہ لہریں زمین کی کششِ ثقل کو ختم کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا ڈارک میٹر واقعی موجود ہے؟ نئی تھیوری میں کشش ثقل کی غیر معمولی حرکت کا امکان

ماہرین کے مطابق زمین کی کششِ ثقل ایک مستقل قدرتی قوت ہے جو ہمارے سیارے کے وجود اور کمیت سے جڑی ہوئی ہے اس لیے اس کے چند سیکنڈ کے لیے غائب ہوجانے کا دعویٰ سائنسی حقائق کے خلاف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے