براڈ پیک پر لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

براڈ پیک پر ہونے والے مہلک برفانی تودے میں لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش بالآخر مل گئی ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی ) نے جمعرات کو تصدیق کی کہ میت کو بیس کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سخی اس 10 رکنی بین الاقوامی مہم کا حصہ تھے جو رواں سال 30 جولائی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد لاپتا ہو گئی تھی۔

واقعہ کیسے پیش آیا

عالمی شہرت یافتہ برطانوی نیپالی کوہ پیما نرمل پورجا کی سربراہی میں 10 رکنی بین الاقوامی مہم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک، براڈ پیک، سر کرنے نکلی تھی کہ 30 جولائی کو اچانک برفانی تودہ گرنے سے پوری ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں پورجا کی کمپنی نے تصدیق کی کہ اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

یہ بھی پڑھیں:براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

اب تک 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں، تاہم سہیل سخی، امریکی کوہ پیما سارہ میلوری گیئس اور نیپالی کوہ پیما نوانگ تھنڈو شرپا کی تلاش گزشتہ ہفتے مزید برفانی تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر معطل کر دی گئی تھی۔

رضاکاروں کی جدوجہد، لاش کیسے ملی

’اے سی پی ‘ کی رکن نائلہ کیانی کے مطابق سکردو کے علاقے شگر سے تعلق رکھنے والے مقامی رضاکاروں کی ایک ٹیم نے اپنے طور پر یہ علاقہ کھنگالنا شروع کیا تھا، جس دوران انہیں میت ملی جسے بعد میں سہیل سخی کی شناخت کے مطابق تصدیق کر دیا گیا۔

نائلہ کیانی نے بتایا کہ رضاکار محمد ندیم، محمد بشیر اور ابوذر نے سب سے پہلے میت کو دیکھا اور علاقے میں موجود دیگر افراد کو مطلع کیا، جس کے بعد سب نے مل کر میت کو کیمپ ون سے بیس کیمپ تک منتقل کیا۔

’اے سی پی ‘ کے جنرل سیکریٹری ایاز شگری نے ڈان کو بتایا کہ میت اب براڈ پیک بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے اور موسم سازگار ہونے پر اسے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سکردو منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی رضاکاروں نے سہیل سخی کی میت 5,600 میٹر کی بلندی پر تلاش کی۔

 2کوہ پیماؤں کی تلاش تاحال باقی

شگری کے مطابق باقی 2 لاپتا کوہ پیماؤں کی لاشیں تاحال برآمد نہیں ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی حالات بہتر ہونے اور علاقے کو محفوظ قرار دیے جانے کے بعد ہی ریسکیو کارروائی دوبارہ شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

مہم کے قائد نرمل پورجا کا تعارف

اس مہم میں نرمل پورجا کے ساتھ چھ ماہر نیپالی گائیڈز بھی شامل تھے۔ پورجا برطانیہ کی بریگیڈ آف گورکھا میں خدمات انجام دینے کے بعد رائل میرینز کے اسپیشل بوٹ اسکواڈرن کا حصہ رہ چکے ہیں۔ کل وقتی کوہ پیما اور ٹور گائیڈ بننے کے بعد سے انہوں نے متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر اور مراکش سمیت 6 عرب فٹبال فیڈریشنز کی فیفا صدر انفانٹینو کی حمایت

دلچسپی و لگن سے عاری نوجوان کرکٹرز کی توجہ کھیل سے زیادہ پیسہ کمانے پر ہے، اقبال قاسم

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں، نواز شریف نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

ویڈیو

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا