پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل، سبز ہلالی پرچم نمایاں

جمعہ 14 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے بھی خصوصی ڈوڈل جاری کرکے پاکستانیوں کی خوشیوں میں شرکت کی۔

گوگل نے 14 اگست کی مناسبت سے اپنے ہوم پیج پر سبز ہلالی پرچم کو نمایاں کیا ہے۔ ڈوڈل میں پاکستانی پرچم کو لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں بادلوں کے ساتھ گوگل کے حروف کو خوبصورت انداز میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں گوگل کا ہوم پیج کھولنے والے صارفین کو یہ خصوصی ڈوڈل دکھائی دے رہا ہے۔ ڈوڈل پر کلک کرنے سے صارفین یوم آزادی پاکستان سے متعلق سرچ نتائج تک پہنچ سکتے ہیں۔

گوگل دنیا بھر میں اہم قومی دنوں، تاریخی مواقع اور معروف شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے روایتی لوگو کو خصوصی ڈوڈل میں تبدیل کرتا رہتا ہے۔

پاکستان کا یوم آزادی بھی ان مواقع میں شامل ہے جنہیں گوگل ماضی میں مختلف تخلیقی ڈوڈلز کے ذریعے اجاگر کرتا رہا ہے۔ سابقہ برسوں میں کمپنی نے پاکستانی ثقافت، قومی شناخت اور مختلف تاریخی مقامات کو بھی اپنے یوم آزادی کے ڈوڈلز کا حصہ بنایا۔

اس بار سبز ہلالی پرچم کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے گوگل نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک سادہ مگر نمایاں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp