ہر چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرانا اشرف سدپارہ کا خواب

جمعہ 14 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر پاکستانی یوم آزادی اپنے اپنے انداز میں مناتا ہے مگر گلگت بلتستان کے گاؤں سدپارہ سے تعلق رکھنے والے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ کے لیے جشن آزادی کا مطلب کچھ مختلف ہے۔ ان کے نزدیک پاکستان سے محبت کے اظہار کا سب سے خوبصورت انداز یہ ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے۔

اشرف سدپارہ اب تک دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کو 3 مرتبہ سر کر چکے ہیں جبکہ دنیا کی کئی دیگر بلند اور دشوار گزار چوٹیوں کو فتح کرنا بھی ان کے کوہ پیمائی کے کارناموں میں شامل ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کسی چوٹی کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہیں تو سب سے پہلے پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہیں کیونکہ ان کے لیے یہ محض ایک جھنڈا نہیں بلکہ وطن سے محبت، قربانی اور قومی وقار کی علامت ہے۔

اس سال بھی یوم آزادی کے موقع پر اشرف سدپارہ نے ایک نئی چوٹی سر کرنے اور اس کی بلندی پر پاکستان کا پرچم لہرانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرانا ان کے لیے کسی بھی اعزاز سے بڑھ کر ہے۔

یہ کہانی صرف ایک کوہ پیما کی کامیابی کی داستان نہیں بلکہ اس جذبے کی بھی عکاس ہے کہ کچھ لوگ آزادی کا جشن شہروں اور میدانوں میں نہیں بلکہ برف پوش چوٹیوں کی خاموش بلندیوں پر پاکستان کا پرچم لہرا کر مناتے ہیں۔

یہی جذبہ اشرف سدپارہ کو بار بار خطرناک پہاڑوں کا رخ کرنے پر آمادہ کرتا ہے تاکہ دنیا دیکھ سکے کہ پاکستان کا پرچم بلندیوں پر بھی سربلند ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp