وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کے کتے کے لاپتا ہونے اور پھر مل جانے کے بعد اب سابق کپتان شاہد آفریدی کا پالتو کتا بھی گم ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے انہوں نے عوام اور مداحوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے کتے ’میکس‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میکس ان کے خاندان کے فرد کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکس صرف 30 دن کی عمر میں شدید بیماری سے بچا تھا اور اسے خاندان نے بہت محبت سے پالا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ اگر کسی کو ان کا کتا ’میکس‘ ملے تو اسے محفوظ رکھیں اور گھر واپس پہنچانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی جانب سے کی جانے والی ایک شیئر بھی میکس کو تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم کا لاپتا کتا مل گیا، اطلاع دینے والے 2 افراد کو 250,000 روپے انعام

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا پالتو کتا بھی کراچی میں لاپتا ہوگیا تھا۔ وسیم اکرم نے کتے کی تلاش میں مدد دینے والے شخص کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں ان کا جرمن شیفرڈ کتا بحفاظت مل گیا اور اسے تلاش کرکے واپس لانے والے دو افراد کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی