پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ  کا ’مکہ دفاعی معاہدہ‘ بڑا، جرات مندانہ اور پہلا اہم قدم ہے: ٹرمپ

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے باہمی اتحاد اور اپنے دفاع کی صلاحیت مضبوط بنانے کی جانب ’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم ‘ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی۔

ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر ’ بہت خوشی ‘ ہوئی ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر کے بقول ’یہ معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک آپس میں متحد ہو رہے ہیں اور اب وہ زیادہ مؤثر اور بامعنی انداز میں اپنا دفاع کر سکیں گے۔‘

ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ’ بڑا، جرات مندانہ اور انتہائی اہم پہلا قدم ‘ ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر پرجوش انداز میں لکھا: ’ واہ!‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp