آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں سابق وزیراعظم سردار عتیق کو شکست دینے والے نومنتخب رکن ساجد اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنااللہ اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی تمام قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ دینے پر حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر: تیسرے مرحلے کے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ، سابق وزیراعظم سردار عتیق کو شکست
نومنتخب رکن ساجد اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اپنی پارٹی جموں کشمیر عوامی دست و بازو کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا اعلان کرتا ہوں۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہاکہ اس وقت آزاد کشمیر کی 25 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں، جبکہ مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد پارٹی کی نشستیں قریباً 33 ہوجائیں گی۔
ساجد اقبال کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کو یقین دلاتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ آزاد کشمیر الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن نے اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا جس کے نتیجے میں ہمیں… pic.twitter.com/3RV6gBJrCO
— WE News (@WENewsPk) August 17, 2026
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ساجد اقبال معمولی فرق سے منتخب ہوئے، ان کے حلقے کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ساجد اقبال سے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی، جو انہوں نے قبول کرلی۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق پر انتخابی مہم کے دوران حملہ
انہوں نے کہا کہ ساجد اقبال آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کے اس فیصلے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، وہ اپنے حلقے اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔














