اسرائیلی کمانڈوز کی فائرنگ: 4 فلسطینی شہید، 29 زخمی

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی کمانڈوز نے فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے فائرنگ کر کے ایک نوجوان سمیت 4 فلسطینوں کو شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی حملے میں 29 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو اسرائیلی کمانڈوز نے مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے جنین کے قریب فلسطینیوں پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے فائرنگ کی جس سے 4 فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

ادھر اسرائیلی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنین پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران اسرائیلی فوجیوں کا مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کئی مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

ادھر ایک غیر ملکی خبررساں ادارے نے بھی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے جس میں ایسا لگتا ہے کہ ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر فائرنگ کے ساتھ چھوٹے میزائل چلا رہا ہے۔ اسی دوران ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کے قریب سے دھواں بھی اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

فوجی بیان میں اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے فائرنگ کی ہے اور اس کی ایک گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ شہید ہونے والے 3 افراد میں ایک 15 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ اس بارے حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا گیا کہ آیا ان میں سے کسی کا کسی فلسطینی مسلح گروہ سے تعلق تھا۔ جنین سے عینی شاہدین نے بتایا کہ پیر کے اس چھاپے کے دوران کم از کم ایک فلسطینی کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔

ذرائع ابلاغ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی کمانڈوز کی کارروائی کے خلاف فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا اور اس دوران مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے پھر فائرنگ کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘