بھارت اور طالبان رجیم پاکستان پر کسی حملے کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور طالبان رجیم پاکستان پر کسی حملے کا سوچ بھی نہیں سکتے، تاہم پاکستان کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی سے خطرہ ہے جسے بھارت کی حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ، پاکستان دشمن سازشیں ناکام بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خطہ اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، تاہم تاریخی دفاعی معاہدہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا، بھارت دنیا میں تنہا ہو چکا ہے اور اس کا تعلق صرف اسرائیل سے ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں ہر جگہ فارغ ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان کو اصل خطرہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی سے ہے، جسے بھارت کی حمایت حاصل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور طالبان رجیم پاکستان پر کوئی حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ذاتی موقف ہے کہ اللہ کرے وہ دن آئے جب پوری امت مسلمہ اکٹھی ہو جائے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر دہشتگردی کی سرپرستی کا الزام، بھارتی دعوے مسترد

وزیر دفاع نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کوئی وزیراعظم ایسا نہیں جس کی ایک بھی پریس کانفرنس نہ ہو، لیکن مودی وہ وزیراعظم ہیں جنہوں نے ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp