عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے جلدی مٹھائی کھالی : طلال چوہدری

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں، موجودہ حکومت اور ریاستی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی سازش کی گنجائش نہیں، دونوں واضح سوچ رکھنے والے لوگ ہیں اور ان کے سامنے پاکستان، پاکستانی عوام کے مسائل اور ملکی مفادات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ صرف عدالتی، سیاسی عمل سے جوڑنا درست نہیں : رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس فیصلے پر ’جلدی مٹھائی کھا لی ہے‘، کیونکہ یہ عدالتی فیصلہ ہے اور اسے سیاسی تبدیلی یا کسی سازش سے جوڑنا درست نہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف خود عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت دے دیتی، ان کے مطالبے پر طبی رپورٹس کی تفصیلات فراہم کردیتی اور خاندان کے مطالبے کے مطابق عمران خان کا مناسب علاج کرادیتی تو آج سپریم کورٹ سے یہ فیصلہ نہ آتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو اسلام آباد میں پہلے بھی تین سے چار مرتبہ اسپتال لایا گیا، انہیں مکمل سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ ملاقاتوں کے معاملے پر بھی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اسپتال منتقلی کا فیصلہ: اب 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، تجزیہ کار

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر تحریک انصاف نے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا اور توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے پارلیمنٹ، آئینی ترامیم اور عدالتی نظام کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتی رہی، لیکن سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد اچانک عدلیہ کو ’روشنی کی کرن‘ اور انصاف کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اور حکومت سمجھتی ہے کہ اس میں کئی قانونی نکات پر مزید غور کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسپتال منتقلی و اہلخانہ کی ملاقات، بیٹوں سے 2 بار ٹیلیفون پر بات کی اجازت : سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

طلال چوہدری نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کو مستقبل میں بنی گالا منتقل کیے جانے کے امکان سے جوڑنے کو بھی مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک موجودہ قیادت اور نظام موجود ہے، کوئی سازش نہیں ہوگی۔ پاکستان بدل چکا ہے، ادارے بھی تبدیل ہوئے ہیں اور اب توجہ ملکی معیشت، پاکستان اور عوام کے مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے۔

طلال چوہدری نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا اور عدلیہ، پارلیمنٹ اور نظام اچھا دکھائی دینے لگا، جو ان کے بقول تحریک انصاف کے ’دوہرے معیار‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 34 پیسے، ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا

ورلڈکپ ہاکی 2026: پاکستان اور بھارت میں سے آگے کون بڑھے گا، فیصلہ کل ہوگا

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد