پنجاب میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے ٹیکس شفافیت بہتر بنانے کے لیے پنجاب بھر کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور فوڈ چینز میں آنے والے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب: اسموگ کی شدت میں کمی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار کیا ہوں گے؟

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق صارفین ادائیگی کے وقت لازماً ڈیجیٹل رسید حاصل کریں، جبکہ کاروباری اداروں کو یہ ہدایات نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوں گی۔

اتھارٹی نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو کچن آرڈر، غیر ادا شدہ بل، پری بل یا عارضی بل جاری کرنے سے پہلے ہی روک رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:’پلاسٹک موت ہے‘، پنجاب حکومت نے آگاہی مہم شروع کردی

پی آر اے کے ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل رسید پر پنجاب ریونیو اتھارٹی انوائس نمبر اور کیو آر کوڈ لازمی ہوگا۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ جو کاروبار ڈیجیٹل یا کارڈ کے ذریعے ادائیگی قبول نہ کریں، ان کی اطلاع اتھارٹی کو دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp