لاہور: 2027 کی 3 روزہ بسنت اور جشنِ بہاراں کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زندہ دلانِ لاہور کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہرِ لاہور میں 3 روزہ بسنت اور جشنِ بہاراں کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور کے مطابق یہ رنگا رنگ میلہ 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منعقد ہو گا، جس میں شہریوں کی حفاظت اور نظم و ضبط کو یقینی بناتے ہوئے ثقافتی سرگرمیوں کو گہرے رنگوں کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور علی اعجاز نے بتایا کہ 3 روزہ جشنِ بہاراں کے دوران لاہور کی تاریخی و قدرتی ثقافت اپنے تمام تر سحر اور رنگوں کے ساتھ شہریوں کے سامنے آئے گی۔ اس میلے کو نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی ثقافتی رونق کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے بسنت فیسٹیول لاہور کے لوگوں کے لیے معاشی طور پر کتنا فائدے مند ثابت ہوا؟

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بسنت 2027 کو ایک یادگار اور محفوظ ایونٹ بنانے کے لیے خصوصی اور غیر معمولی انتظامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی حفاظت، امن و امان اور نظم و ضبط کے قیام کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پچھلے برس کی بسنت

ترجمان کے مطابق، لاہور میں گزشتـہ برس طویل عرصے کے بعد بسنت کا دوبارہ آغاز انتہائی کامیاب اور محفوظ رہا تھا۔ پچھلے سال انتظامیہ کی جانب سے خطرناک اور دھاتی ڈور کے خلاف سخت اقدامات اور جامع حکمتِ عملی کے باعث شہریوں نے نہ صرف روایتی جوش و خروش سے پیچ لڑائے تھے، بلکہ کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر میلہ اختتام پذیر ہوا تھا۔ پچھلے برس کی اس بے مثال کامیابی اور عوامی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ضلعی انتظامیہ نے 2027 میں مزید بہتر، محفوظ اور منظم انداز میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp