وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے لاہور میں آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹس کپ، ایشین ریجن 2026 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز شریک ہیں۔
علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2026 کو سالِ نوجوانان قرار دیا ہے اور یہ چیمپیئن شپ نوجوانوں کے لیے اسی وژن کا عملی اظہار ہے۔
مزید پڑھیں:تائیکوانڈو کی بین الاقومی چمپیئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ عامر خان رنجیدہ کیوں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے عالمی سطح کے اس باوقار ایونٹ کی میزبانی اعزاز کی بات ہے۔ تائیکوانڈو دوستی، نظم و ضبط، اتحاد اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے۔
لاہور میں 8ویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹس کپ، ایشین ریجن 2026 کی افتتاحی تقریب، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کی شرکت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 2026 کو سالِ نوجوانان قرار دیا ہے، یہ چیمپئن شپ نوجوانوں کے لیے اسی وژن کا عملی اظہار ہے: علی ڈار@KulAalam pic.twitter.com/dSP0xT5yt7— Media Talk (@mediatalk922) August 18, 2026
علی ڈار کے مطابق نوجوانوں میں سرمایہ کاری محض نعرہ نہیں بلکہ پنجاب حکومت کا پختہ عزم ہے۔ کھیل نوجوانوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو لاہور میں اپنی صلاحیتیں عالمی سطح پر منوانے کا بہترین موقع مل رہا ہے۔ پاکستان میں عالمی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ملک کے مثبت تشخص اور عالمی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:تاج چیمپیئن حسین انجم کی عالمی کامیابی، ملائیشیا سے تائیکوانڈو انسٹرکٹر کورس کامیابی سے مکمل کرلیا
علی ڈار نے تمام شریک ممالک، کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، پنجاب خوش آمدید کہتا ہے، لاہور خوش آمدید کہتا ہے۔














