فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور کو عہدے سے برطرف کردیا۔ کیون لامور نے حال ہی میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے 20 ارب ڈالر کے کمرشل منصوبے پر کھل کر تنقید کی تھی۔
فیفا کے ترجمان کے مطابق کیون لامور کی بطور چیف آپریٹنگ آفیسر مدت 17 اگست 2026 کو ختم ہوگئی۔ فیفا کے سیکریٹری جنرل نے عملے کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ تنظیم اور کیون لامور نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:قطر اور مراکش سمیت 6 عرب فٹبال فیڈریشنز کی فیفا صدر انفانٹینو کی حمایت
کیون لامور نے انفینٹینو کے مجوزہ منصوبے کو ’ایک شخص کا منصوبہ‘ قرار دیتے ہوئے شفافیت اور انتظامی معاملات پر سوال اٹھائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیفا کے ملازمین کو تحقیر اور دباؤ سے بہتر ماحول ملنا چاہیے۔
کیون لامور نومبر 2024 میں فیفا میں شامل ہوئے تھے، اس سے قبل وہ یوئیفا کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رہ چکے ہیں۔
BREAKING: FIFA has sacked one of its most senior figures after he criticised Gianni Infantino’s plan to sell part of the World Cup to investors, Sky News understands.
Read more: https://t.co/qLvNtBrDc0 pic.twitter.com/yd7RKmrPch
— Sky News (@SkyNews) August 17, 2026
ان کی برطرفی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انفینٹینو کے 20 ارب ڈالر کے کمرشل منصوبے پر فیفا کے اندر اور باہر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ منصوبے میں ورلڈ کپ سمیت فیفا کے مختلف مقابلوں میں نجی سرمایہ کاروں کو حصص فروخت کرنے کی تجویز شامل تھی، تاہم انفینٹینو نے بعد ازاں اس منصوبے سے یوٹرن لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق انفینٹینو کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، یوئیفا سمیت کئی بڑے فٹبال ادارے ان کے خلاف ہوچکے ہیں اور اگلے سال ہونے والے فیفا صدارتی انتخاب میں انہیں چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاہم افریقا اور ایشیا کے بعض بااثر فٹبال فیڈریشنز کی حمایت اب بھی انفینٹینو کو حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار
فیفا کا صدارتی انتخاب 2027 میں ہوگا جبکہ امیدواروں کی نامزدگی کی آخری تاریخ 18 نومبر 2026 مقرر ہے۔














