او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے جون 2026 کے امتحانی سیشن کے نتائج جاری کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے پر اعلیٰ سطح اجلاس، جامع تحقیقات کا فیصلہ
کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے نتائج جاری کیے۔ اس کے مطابق دنیا بھر میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ نے اپنے نتائج حاصل کیے جبکہ پاکستان میں رواں سال 850 سے زائد اسکولوں کے ایک لاکھ سے زیادہ طلبہ نے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول، او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے امتحانات میں شرکت کی۔
پاکستان میں آئی جی سی ایس ای کی سطح پر ریاضی طلبہ کا سب سے مقبول مضمون رہا۔ اس کے بعد فزکس، فرسٹ لینگویج انگلش، کیمسٹری اور بائیولوجی سب سے زیادہ منتخب کیے جانے والے مضامین میں شامل رہے۔
مزید پڑھیے: پاکستانی طلبہ کو پہلی بار کیمبرج کے امتحانی پرچوں کے اسکرپٹس دیکھنے کی اجازت
او لیول میں انگلش لینگویج سب سے زیادہ مقبول مضمون رہا جبکہ ریاضی دوسرے، پاکستان اسٹڈیز تیسرے، اسلامیات چوتھے اور اردو بطور دوسری زبان 5ویں نمبر پر رہی۔
طلبہ کی محنت اور ثابت قدمی قابل تحسین
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر عظمٰی یوسف نے نتائج کے اجرا پر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو محنت، ثابت قدمی اور عزم کا نتیجہ قرار دیا۔














