کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے پر اعلیٰ سطح اجلاس، جامع تحقیقات کا فیصلہ

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا، جس میں شفاف تحقیقات، مربوط اقدامات اور امتحانی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں طلبہ اور والدین میں پائی جانے والی بے چینی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اے لیول کے پرچے لیک ہونے کے اعتراف کے باوجود کیمرج کا دوبارہ امتحان نہ لینے کا فیصلہ

وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات میں منعقدہ اجلاس کی صدارت سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایات پر کی۔

اجلاس میں وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری ندیم محبوب، کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے نمائندے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈی جی سید خرم علی، وزارتِ خارجہ، برٹش کونسل اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری تعلیم نے حکومت اور والدین کی جانب سے کیمبرج او لیول ریاضی کے امتحانی پرچے کے مبینہ لیک ہونے پر اظہارِ تشویش سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ ابتدائی طور پر معاملہ پرچہ لیک ہونے کے بجائے چوری کا معلوم ہوتا ہے۔

کیمبرج کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا کہ امتحانات کے انعقاد میں شفافیت اور دیانت داری یقینی بنانے کے لیے سخت معیار اپنائے جاتے ہیں۔ تاہم سیکریٹری تعلیم نے ایک اور امتحانی پرچے کے مبینہ لیک ہونے کی اطلاعات پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کیمبرج سے باضابطہ مؤقف طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیمبرج اے ایس لیول ریاضی کا لیک شدہ پرچہ منسوخ، امتحان دوبارہ ہوگا

کیمبرج حکام نے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے جلد سرکاری تازہ معلومات جاری کی جائیں گی۔ سیکریٹری داخلہ نے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ کیمبرج کے تعاون سے مکمل تحقیقات کی جائیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن اپنے امتحانی نظام میں موجود ممکنہ کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟