بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی صحافی اور دفاعی امور کے تجزیہ کار پروین ساہنی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگوں پر بننے والی بھارتی فلموں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر حقیقی اور یک طرفہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’صرف دستاویزی فلمیں بنانے سے ناکامی کامیابی میں نہیں بدل سکتی‘: آئی ایس پی آر کا بھارتی پروپیگنڈے پر کرارا جواب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں پروین ساہنی نے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان کی جنگوں پر بننے والی فلمیں نہیں دیکھتے تاہم وہ ایکس پر ان فلموں سے متعلق بعض پوسٹس، تبصرے اور ویڈیو کلپس دیکھتے اور پڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص ان جنگوں کو سمجھتا ہے اس کے لیے ایسی تمام فلمیں غیر حقیقی اور انتہائی یک طرفہ نظر آتی ہیں جبکہ ان میں بڑی خامیاں بھی موجود ہوتی ہیں۔

پروین ساہنی نے کہا کہ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ایسی فلمیں کیوں بنائی جاتی ہیں۔

ان کے مطابق ان کا ایک مقصد یہ تاثر دینا ہے کہ بھارتی فوج پاکستانی فوج سے برتر ہے، دوسرا مقصد قوم پرستی کو انتہائی سطح تک بڑھانا اور تیسرا یہ تاثر پیدا کرنا ہے کہ بھارتی فوج کو سوال یا تنقید سے بالاتر سمجھا جائے۔

مزید پڑھیے: بھارت اور طالبان رجیم پاکستان پر کسی حملے کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ ایسے بیانیے کے تحت بھارتی فوج پر سوال اٹھانا گویا ایک مقدس چیز کی بے حرمتی کے مترادف بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بھارتی معاشرے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 برس سے زیادہ تر بھارتی ایک خیالی دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں۔

پروین ساہنی کے مطابق جو لوگ اس ’خیالی دنیا‘ کا حصہ نہیں ہیں انہیں اب ’دماغی نکسل‘ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگو، نیند سے جاگیں، وقت بدل رہا ہے اور بہت تیزی سے بدل رہا ہے‘۔

بھارتی صحافی نے اپنے بیان کے اختتام پر دعویٰ کیا کہ سال 2029 سے پہلے حالات بہتر سمت میں تبدیل ہونے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ 27 سال کی عمر میں چل بسیں، موت کی خبر ایک ماہ بعد سامنے آگئی

پروین ساہنی کے یہ تبصرے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب بھارت اور پاکستان کے درمیان ماضی کی جنگوں اور حالیہ کشیدگی کو موضوع بنانے والی فلموں اور دیگر مواد پر دونوں ممالک میں بحث جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ صرف عدالتی، سیاسی عمل سے جوڑنا درست نہیں : رانا ثنااللہ

طالبان رجیم کی ناعاقبت اندیشی: افغان لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ کم ہوکر صرف 5 فیصد رہ گیا

حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد