حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم کی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں گندم کی ضروریات اور درآمدی عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام صوبوں کی جانب سے گندم کی درآمد سے متعلق ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے لیے ضروری تیاریاں شروع کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت ضروری اشیائے خورونوش، بالخصوص گندم کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے صوبوں کی معاونت کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کی درآمد کا پورا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ اور تمام صوبوں کے ساتھ قریبی رابطے میں مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر اقتصادی امور، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے فوڈ سیکیورٹی کوآرڈینیٹر، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور وزارت تجارت کے سیکریٹریز سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ صرف عدالتی، سیاسی عمل سے جوڑنا درست نہیں : رانا ثنااللہ

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد