اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو نئی ہدایات جاری کردیں

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو دورانِ سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کے دوران گاڑی اور موٹرسائیکل کی رفتار کم رکھی جائے اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی لین میں رہیں جبکہ سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے  اسلام آباد نہ بارش سے محفوظ نہ ڈکیتوں سے، اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی؟

موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتہائی بائیں لین میں سفر کریں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مزید ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے اس کا واٹس ایپ چینل فالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سے بھی ٹریفک اور سفری صورتحال سے متعلق رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عامر خان نے ثروت گیلانی سے معین اختر کے پروگرام کی تمام اقساط کیوں مانگیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

نئی آٹو پالیسی پر حکومت میں اتفاق رائے، سی کے ڈی ڈیوٹی میں کمی اور ایف ای ڈی بڑھانے کی تجویز

2025 پاک بھارت جنگ: بھارت کی بیانیہ سازی کی کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی نہ مل سکی

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند، پابندی 24 ستمبر تک برقرار

ایک کروڑ روپے سے زائد کے لین دین پر ایف بی آر نے نیا ضابطہ نافذ کردیا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد