راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں، میٹرو کی چھتیں ٹپکنے لگیں

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آگئی جبکہ مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ نیو کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقامات پر پانی کی سطح 22 فٹ تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث نالہ لئی کے اطراف آبادیوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

موسلادھار بارش کے باعث میٹرو بس کی چھت بھی ٹپکنے لگی جس سے بس میں سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چھت سے پانی ٹپکنے کے باعث نشستیں بھی متاثر ہوئیں۔

شدید بارش کے نتیجے میں مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ واسا کی ٹیمیں اور بھاری مشینری نالہ لئی اور دیگر نشیبی علاقوں میں امدادی و حفاظتی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات نے جمعے تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

حکام نے شہریوں کو نالہ لئی، ندی نالوں اور دیگر نشیبی علاقوں سے دور رہنے اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیس بک، انسٹا کی مدر کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ کو ’تاریخی‘ کیوں قرار دیا جارہا ہے؟

آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست بلاول بھٹو کو ارسال کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی  وزیر پیٹرولیم کو ڈیزل قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد