ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا، پیٹرول مہنگا کردیا گیا، 20 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول 337 روپے 51 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ہدایت کی تھی کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جاری صورت حال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے لیے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 225 روپے کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp