عمران خان صحت مند ہونے کے بعد دوبارہ جیل جائیں گے، طلال چوہدری

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صحت مند ہونے کے بعد وہی جائیں گے جہاں سے اسپتال آئیں گے، یعنی وہ دوبارہ جیل جائیں گے تھے، حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی سازش یا منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی۔

یہ بھی پرھیں: کیا عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے؟ اسد قیصر نے بتادیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دعا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہوں، ان کے علاج اور سہولیات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کے ظرف میں زمین آسمان کا فرق ہے، نواز شریف سیاسی مخالفین کو صرف سیاسی مخالفین سمجھتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹروں کا بورڈ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا باقاعدگی سے معائنہ کرتا ہے اور اس معاملے میں کبھی کوتاہی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے اختیار پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جہاں سے آئیں گے، صحت مند ہونے کے بعد وہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کا حکم دیا تو حکومت اسے تسلیم کرے گی، رانا ثنااللہ

طلال چوہدری نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس میں سزا یافتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتیں اس لیے نہیں ہوئیں کیونکہ پی ٹی آئی نے ملاقاتوں کو ملک کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔

طلال چوہدری کے مطابق حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے علاج اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم ملاقاتوں کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او بنادیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے خود کہانیاں بنائیں، اسے سپریم کورٹ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی سازش یا منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی۔

یہ بھی پڑٖھیں: عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت فیصلے پر اس لیے عمل کرنا چاہتی ہے کہ کوئی نہ سمجھے کہ حکومت بیماری کو ہتھیار بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرتسلیم خم کرنے کے بعد حکومت نے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp