موسلادھار بارشوں کا الرٹ، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، فیصل آباد میں 2 بچے جاں بحق

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے 30 اور 31 جولائی کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور آزاد کشمیر کے حساس مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:بارشوں کا نیا سلسلہ، پنجاب اور سندھ کے متعدد اضلاع کے لیے موسلادھار بارش کا انتباہ

کشمیر، پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں فلیش فلڈ کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارش، آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور عمارتوں، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آج اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، جہلم، اٹک، چکوال سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مظفرآباد میں 98 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 94، سیالکوٹ شہر میں 74، مری میں 74، جہلم میں 64، گجرات میں 55 اور اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی نمایاں بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، 6 افراد جاں بحق

فیصل آباد: مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی

دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

چین کے وین چھانگ خلائی مرکز نے 50ویں کامیاب لانچ کا سنگِ میل عبور کرلیا

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں متاثر

چین:لاجسٹکس میں بڑی پیشرفت، شیامن پورٹ پر جہاز سے ٹرین تک براہِ راست منتقلی

ایران چند ہفتوں میں چین سے سینکڑوں جدید فضائی دفاعی میزائل حاصل کرے گا،رائٹرز کا دعویٰ، بیجنگ کی تردید

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین