ایک ننھی پرچی پر 150 الفاظ لکھ کر خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کی 29 سالہ خاتون پشپاجوتھی روی کمار نے ایک چھوٹی سی چپکنے والی پرچی (اسٹکی نوٹ) پر 150 مختلف الفاظ تحریر کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

پشپاجوتھی نے دبئی میں یہ منفرد ریکارڈ بنانے کی کوشش کی، جس کے لیے انہیں انتہائی باریک اور مختصر تحریر کا سہارا لینا پڑا۔ انہوں نے ایک ہی اسٹکی نوٹ پر 150 الفاظ اس انداز میں لکھے کہ تمام الفاظ پرچی پر سما بھی گئے اور انہیں پڑھا بھی جا سکتا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچپن سے گنیز ورلڈ ریکارڈز دیکھے اور ہمیشہ خود بھی اس کا حصہ بننے کا خواب دیکھا۔ مختلف افراد کو منفرد ریکارڈ قائم کرتے دیکھ کر انہیں بھی حوصلہ ملا اور ایک دن انہیں اسٹکی نوٹ پر زیادہ سے زیادہ الفاظ لکھنے کا خیال آیا۔

پشپاجوتھی کے مطابق سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ محدود جگہ میں زیادہ سے زیادہ الفاظ اس طرح تحریر کیے جائیں کہ تحریر واضح بھی رہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے تخلیقی انداز اپنایا اور انتہائی باریک لکھائی کی مشق کی۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی شہری نے ایک منٹ میں 15 فِش فنگرز کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ قائم ہونے پر انہیں بے حد خوشی ہوئی اور یہ کامیابی ان کے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp