حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو لے کر جدہ سے پرواز کراچی پہنچ گئی۔
سعودی ائیر کی پرواز کے ذریعے 2 پاکستانیوں کی میتیں کراچی ایئرپورٹ پہنچائی گئی ہیں، جن میں عمیر افضل اور محمد اکرم شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمیر افضل کا تعلق لانڈھی جبکہ محمد اکرم کا تعلق منزل پمپ کے علاقے سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ عالمی تشویش کا باعث، شدید مذمت کرتے ہیں، اسحاق ڈار
دوسری جانب حملے میں زخمی عابد علی، محمد رضوان اور محمد وحید کو بھی پی آئی اے کی پرواز پی کے 762 کے ذریعے کراچی لایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی سفارتخانے اور حکومت پاکستان کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر زخمیوں اور میتوں کو وصول کیا، جبکہ کچھ دیگر زخمیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حوثیوں کا یہ حملہ 11 اگست کو تہامہ نامی مال بردار بحری جہاز پر ہوا تھا۔














