ویڈیو: انگلش گلوکارہ لورا رائٹ نے منفرد انداز میں پاکستان کا قومی ترانہ گاکر سب کو حیران کردیا

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل معروف انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے شائقین کو متاثر کردیا۔

لورا رائٹ نے قومی ترانہ بغیر کسی موسیقی یا ساز کے اپنی آواز میں پیش کیا۔ ان کی پُرسوز اور خوبصورت انداز میں پیش کی گئی اس پرفارمنس کو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھرپور سراہا جبکہ تقریب کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parhlo (@parhlo_official)

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ  آپریٹک انداز میں یہ آواز توقع سے کہیں زیادہ شاندار اور دل چھو لینے والی لگ رہی ہے۔

قومی ترانے کی یہ منفرد پیشکش انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز کی یادگار جھلکیوں میں شامل ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp