مغربی کنارے میں اسرائیل کرفیو سے 40 ہزار فلسطینی گھروں تک محدود ہوگئے : اقوام متحدہ

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق حکام نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں شروع کیے گئے اسرائیلی فوجی آپریشن اور کرفیو کے باعث تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہری اپنے گھروں تک محدود ہو گئے ہیں، جبکہ انہیں روزمرہ کی بنیادی ضروریات اور خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبادکاروں کے حملے اور فوجی آپریشن، مغربی کنارے میں کشیدگی کی نئی لہر

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی کرفیو کے فوری انسانی اثرات سامنے آرہے ہیں، کیونکہ شہری ضروری سامان حاصل کرنے، بنیادی خدمات تک رسائی اور اپنے کام کی جگہوں پر جانے سے قاصر ہیں۔

او سی ایچ اے کے مطابق یہ کارروائی مقبوضہ بیت المقدس سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں واقع الخلیل گورنریٹ کے الظاہریہ علاقے میں شروع کی گئی، جہاں عمارتوں کی چھتوں پر اسرائیلی فوج کے نشانہ باز تعینات کیے گئے اور سڑکوں کو مٹی کے ڈھیروں سے بند کردیا گیا۔

امدادی شراکت داروں کے اندازے کے مطابق تقریباً 40 ہزار افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے، 2 مساجد نذر آتش

رپورٹ میں بتایا گیا کہ او سی ایچ اے کے شراکت داروں کے مطابق تقریباً 7 فلسطینی گھروں کو پوچھ گچھ کے مراکز کے طور پر بھی استعمال کیا گیا، جبکہ اسرائیلی فورسز نے بعض خاندانوں کو گھروں کے ایک ہی کمرے تک محدود کردیا۔ کئی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ گھروں اور خاندانوں کا تحفظ ضروری ہے اور ہر سکیورٹی آپریشن بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور ان کے وقار کا احترام کرتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔

ادارے نے کہا کہ وہ اور اس کے شراکت دار مغربی کنارے کے شہریوں کو ضروری امداد فراہم کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟