پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی علیحدگی کی افواہوں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
حالیہ دنوں عائزہ خان کی جانب سے شوہر کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام سے ہٹائے جانے اور دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کی آخری قسط کی خصوصی اسکریننگ میں ان کی عدم شرکت کے بعد دونوں کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور اور عائزہ خان کی طلاق کی افواہیں، اداکار کی بھابھی نے خاموشی توڑ دی
تاہم اب دانش تیمور نے ان افواہوں پر واضح مؤقف دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے عائزہ خان کو اپنی اہلیہ اور اپنے بچوں کی والدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ان کی خوشی برداشت نہیں کر سکتے۔
دانش تیمور کا کہنا تھا کہ وہ اور عائزہ خان اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات میں بے حد مصروف ہیں اسی لیے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایسی بے بنیاد خبروں پر توجہ دینے کا وقت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور سے طلاق کی خبروں کے بعد اداکارہ عائزہ خان نے خاموشی توڑ دی
اداکار نے واضح کیا کہ دونوں اپنی زندگی میں خوش ہیں اور طلاق یا علیحدگی کی خبریں درست نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے بھی ایک فین پیج کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے علیحدگی اور طلاق کی افواہوں کو مسترد کیا تھا۔
دانش تیمور اور عائزہ خان نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ حالیہ افواہوں کے باوجود اب تک کسی جانب سے علیحدگی یا طلاق کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔














