ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے ملائیشین وزیر داخلہ کو نادرا کے جدید نظام، ڈیجیٹلائزیشن اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

ملائیشین وزیر داخلہ نے نادرا کے دورے کو انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے شہریوں کو تیز رفتار اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے نادرا کے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ نادرا کی جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل خدمات پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔

ملائیشین وزیر داخلہ اور ان کے وفد نے نادرا ہیڈکوارٹرز کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور ادارے کے جدید نظام اور خدمات سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp