کم نمبروں پر مشتعل طلبہ کا خاتون ٹیچر پر حملہ، کلاس روم میں ہنگامہ، ویڈیو وائرل

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں امتحان میں کم نمبر ملنے پر طلبہ کے مشتعل ہونے اور خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کالیاچک ٹو بلاک کے موتھاباری تھانے کی حدود میں واقع بابان گرام ہائی مدرسہ میں پیش آیا، جہاں گیارہویں جماعت کے طلبہ ٹیسٹ امتحان میں کم نمبر آنے پر احتجاج اور شور شرابا کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق صورتحال اس وقت سنگین ہوگئی جب بعض طلبہ نے خاتون استاد سے بدتمیزی شروع کردی اور معاملہ مبینہ طور پر ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والے مناظر کے مطابق متعدد لڑکے اور لڑکیاں خاتون ٹیچر کے گرد جمع ہیں اور اسے دھکے دینے اور مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واقعے کے دوران کلاس روم میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی جبکہ طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے خاتون استاد کو گھیرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا۔

ہی بھی پڑھیں:تلنگانہ میں پرنسپل کا قتل، 27 بار چاقو مارنے والے 2 طلبہ گرفتار

ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون ٹیچر کو کتنی چوٹیں آئیں، آیا انہیں طبی امداد دی گئی یا واقعے کے بعد پولیس نے کسی طالب علم کے خلاف کارروائی کی۔

واقعے نے بھارتی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے رویے، اساتذہ کے تحفظ اور معمولی تعلیمی تنازعات کے پرتشدد شکل اختیار کرنے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان، اسلام آباد مارچ کا عندیہ

حنا جاوید کے بہیمانہ قتل پر خاتونِ اول کا اظہارِ تشویش

پرائیویٹ حج 2027: واجبات کی وصولی شروع، بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل سے ہوگی

صوبائی حکومت کی کمزور گرفت، بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹیاں بے امنی اور جرائم کی سرپرست بن گئیں

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟