اداکارہ رمشا خان نے بہن کی شادی میں چہرہ کیوں چھپایا؟ سسرال کی پابندیوں پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ رمشا خان نے بہن علیشا خان کی شادی میں اپنی عدم موجودگی اور پردے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

رمشا خان اور خوشحال خان کی شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔ حال ہی میں رمشا کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئیں تاہم رمشا خان زیادہ تر تقریبات میں نظر نہیں آئیں۔ انہیں صرف ایک تقریب میں ماسک اور چشمہ پہنے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ شاید رمشا خان کو ان کے شوہر یا سسرال کی جانب سے کیمرے کے سامنے آنے سے روکا جا رہا ہے جس پر اداکارہ کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

تاہم رمشا خان نے واضح کیا کہ ان کے شوہر یا نئے خاندان کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ رمشا خان کے مطابق وہ خود کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی اپنے نام سے کسی قسم کا ہیش ٹیگ دیکھنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ رمشا خان نے خوشحال خان سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلی؟

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہیں اور اب ایک نجی شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

رمشا خان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے نجی زندگی گزارنے کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ بعض نے بہن کی شادی میں ان کے اندازِ پردہ پر سوالات اٹھائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ جو چاہیں کرنے کا حق رکھتی ہیں‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ’پرائیویسی ٹھیک ہے لیکن اپنی بہن کی شادی میں ڈاکوؤں کی طرح کیوں گھوم رہی تھیں؟‘ ایک صارف نے کہا ’خوشحال کو بھی پھر پرائیویٹ ہوجانا چاہیے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp