پمز سانحہ: عملے کے بیانات میں بڑا تضاد، سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت کا انکشاف

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے ارکان نے اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہیں واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی، تاہم کمیٹی ارکان نے بریفنگ میں دیے گئے بیانات میں تضاد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

کمیٹی ارکان کے مطابق مختلف متعلقہ افراد کی جانب سے واقعے کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آئے۔ ایک نرس نے بتایا کہ اس نے ایئر کنڈیشنر میں اسپارک دیکھا، جبکہ دوسری کا کہنا تھا کہ اسے اتنا وقت بھی نہیں ملا اور وہ باہر بھاگی تو دھماکا ہو چکا تھا۔

ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات 48 گھنٹوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی کے رکن گل اصغر خان نے بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دی جانے والی وضاحتیں قابلِ اطمینان نہیں اور مختلف ذرائع سے 3 مختلف نوعیت کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

رکن کمیٹی عالیہ کامران نے سوال اٹھایا کہ اگر ایک منٹ کے اندر دھماکا ہوا اور اس کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے تو واقعے کی اصل وجہ کیا تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں مبینہ غفلت کے ذمہ دار ڈاکٹرز، نرسز اور انتظامی افسران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

کمیٹی رکن زہرا فاطمی نے کہا کہ محض کسی سیکریٹری یا انتظامی افسر کو چند ماہ کے لیے معطل کرنا کافی نہیں، بلکہ اگر تحقیقات میں غفلت ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف ایسی کارروائی ہونی چاہیے جو آئندہ کے لیے بھی مثال بنے۔

کمیٹی ارکان نے واضح کیا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد معاملہ دوبارہ زیرِ بحث لایا جائے گا، اور اگر رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ