بلوچستان میں دہشتگردوں کی بے رحم کارروائی، مستونگ میں 5 ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں مبینہ طور پر ایف اے ایچ کے دہشتگردوں نے روزگار کے لیے سفر کرنے والے 5 ٹرک ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت اغوا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 27 اگست کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹریفک میں شامل 5 ٹرکوں کو انجیری کراس کے قریب روکا گیا، جہاں مسلح افراد نے ٹرکوں کو اپنی تحویل میں لینے کے ساتھ ان کے ڈرائیوروں کو بھی اغوا کرلیا۔

یہ واقعہ بلوچستان میں ڈرائیوروں، مزدوروں اور روزگار سے وابستہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے تسلسل کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ 26 اگست کو بھی مبینہ طور پر ایف اے ایچ کے دہشتگردوں نے قلات کے علاقے روڈینجو میں 3 مزدا ٹرکوں کو روک کر 4 ڈرائیوروں اور 3 کنڈیکٹروں کو گاڑیوں سمیت اغوا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

اس سے چند روز قبل 21 اگست کو کھڈ کوچہ کے علاقے گیت میں باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں 4 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح 11 اگست کو چاغی کے علاقے چہاتر کے قریب کرومائٹ کی کان سے 4 مزدوروں کو اغوا کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی، جبکہ بسیمہ، تربت اور خضدار میں بھی اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ان واقعات سے ایک ایسا رجحان سامنے آتا ہے جس میں عام شہریوں، مزدوروں اور محنت کشوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کے راستوں سے لے کر باغات، کانوں اور تعمیراتی مقامات تک روزگار کے لیے کام کرنے والے افراد کو نشانہ بنائے جانے سے نہ صرف ان کے خاندان متاثر ہوتے ہیں بلکہ بلوچستان کی معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔

حکام نے ان کارروائیوں کو معاشی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرک چھیننا، ڈرائیوروں کو اغوا کرنا اور مزدوروں کو نشانہ بنانا عام لوگوں کے روزگار کو خطرے میں ڈالنے اور معاشرے میں خوف پھیلانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاغی میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 179 افغان شہری گرفتار

حکام نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب دہشتگرد گروہ عام بلوچ خاندانوں کے افراد، مزدوروں اور روزی کمانے والوں کو نشانہ بناتے ہیں تو اس پر وہ آواز کیوں نہیں اٹھائی جاتی جو دیگر معاملات میں انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہیں۔

بیان میں ایف اے ایچ کے دہشتگردوں کو عوام اور ترقی مخالف قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر بلوچستان کے عوام کے حقیقی مفادات کے دشمن ہیں، کیونکہ ان کی کارروائیوں سے روزگار، کاروبار، نقل و حمل اور ترقیاتی سرگرمیاں براہ راست متاثر ہوتی ہیں۔

حکام نے کہا کہ ریاست دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی، ان کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور شہریوں، مزدوروں، ٹرانسپورٹرز اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ جو عناصر بلوچ عوام کے روزگار اور مستقبل کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں