خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع خضدار کے پہاڑی سلسلے ’شور پرود‘ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ‘فتنہ ہندوستان’ کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو گھیراؤ میں لے کر مؤثر کارروائی کی، جبکہ علاقے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور فائرنگ کا تبادلہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو خضدار کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے ’شور پرود‘ میں ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

جس پر فورسز نے بروقت اور حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی معصوم شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا اور ان کے ٹھکانوں کو چاروں طرف سے محاصرے میں لے لیا۔

خود کو گھرا دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر سیکیورٹی فورسز کی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے متعدد ساتھی شدید زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور ملک دشمن عناصر کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد علاقے کو مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے زخمی دہشتگردوں کی گرفتاری کو بھی ممکن بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے اس نوعیت کی ہدف شدہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بلوچستان کا ضلع خضدار اور اس کے ملحقہ پہاڑی سلسلے ماضی میں بھی بیرونی پشت پناہی حاصل کرنے والے تخریب کاروں کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہوتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:نوشکی: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کنٹینر نذر آتش کردیا، ڈرائیور محفوظ رہا

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے صوبے بھر میں ‘فتنہ الہندوستان’ سمیت دیگر کالعدم گروہوں کے نیٹ ورکس کو توڑنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاکہ صوبے کی معاشی ترقی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی