پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے نئی بحث چھیڑ دی۔
ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ یورپی ملک لیختن شٹائن پہنچے ہیں، جہاں مبینہ طور پر بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے بات چیت اور تاریخ طے کی جانی ہے۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کی سابق آسٹرین شہزادی سے شادی کی خبریں گرم، صدر زرداری بھی ویانا پہنچ گئے
ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی مبینہ ہونے والی اہلیہ کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے اور شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔
لیختن شٹائن مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا خودمختار ملک ہے، جس کا دارالحکومت وادوز ہے۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو بھی پمز اسپتال سانحہ پر بول پڑے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
تاہم دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردید کی ہے۔













