ایران کے جنوبی علاقے میں واقع ’لَارَک جزیرے پر امریکی حملے‘ میں پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں اور شہریوں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ’جارحانہ کارروائی‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا
آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق امریکی فوج نے اتوار کو صوبہ ہرمزگان میں واقع لَارَک جزیرے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے متعدد اہلکار اور شہری جاں بحق و زخمی ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان سردار محبی نے امریکی حملے کو ’حکمتِ عملی کے اعتبار سے مہلک اور سنگین غلطی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس کے نتائج معاشی اور عسکری دونوں محاذوں پر بھگتنا ہوں گے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق مقامی افراد نے لَارَک جزیرے کے قریب دھماکے کی آواز سنی تھی، تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی جگہ اور نوعیت واضح نہیں تھی۔
#BREAKING Iranian IRGC targets US military base in Jordan with ballistic missiles after the United States airforce carried out airstrikes on Iran Larak Island in the Strait of Hormuz which allegedly killed IRGC soldiers. pic.twitter.com/svO4ExjJUU
— GC24 (@GlobalChannel24) August 31, 2026
امریکی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فورسز نے لَارَک جزیرے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں ایرانی فورسز آبنائے ہرمز میں راکٹ اور بارودی سرنگیں نصب کرنے کی تیاری کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں:ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی
یہ حملہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد ایران کے خلاف امریکا کی پہلی براہِ راست کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ حملے کے ذمہ دار کو ’سزا‘ دی جائے گی، جبکہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایران کا جوابی حملہ، اردن میں امریکی فوجی اڈے میزائلوں سے نشانہ
ایران نے لَارَک جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کنگ حسین اور الازرق ایئربیسز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اردن کا کہنا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے 8 میزائلوں کو روک لیا۔













