امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’لیک امریکا‘ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
27 اگست کو دستخط کیے گئے حکمنامے کے تحت امریکی وفاقی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری نقشوں، دستاویزات اور جغرافیائی ریکارڈ میں جھیل اونٹاریو کو ’لیک امریکا‘ کے نام سے درج کیا جائے۔
مزید پڑھیں:’لیک اونٹاریو، اب اور ہمیشہ‘، ٹرمپ کی نام بدلنے کی کوشش پر کینیڈا کا جھیل کے کنارے دوٹوک جواب
ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تنازع کو شدت دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے تیار ویڈیو شیئر کردی، جس میں وہ جھیل اونٹاریو کی تختی گرا کر اس کی جگہ امریکی پرچم والی ’لیک امریکا‘ کی تختی لگاتے اور ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔@AmirSaeedAbbasi @azamshaam @TrumpTruthOnX pic.twitter.com/H3ZIFFLUHh
— Media Talk (@mediatalk922) August 31, 2026
ٹرمپ کی جانب سے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں وہ جھیل کا نام تبدیل کرنے اور ’لیک امریکا‘ کی تختی لگانے کے انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہے اور حقیقی موقع کی ویڈیو نہیں۔
جھیل اونٹاریو امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع 5 عظیم جھیلوں میں شامل ہے۔ ٹرمپ کے فیصلے کا اطلاق امریکی سرکاری نام گذاری پر ہوگا، جبکہ کینیڈا نے نام کی تبدیلی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اونٹاریو کے وزیراعلیٰ ڈگ فورڈ نے ٹرمپ کے فیصلے کے جواب میں جھیل کے کنارے ایک بڑی تختی نصب کردی جس پر ’لیک اونٹاریو، اب بھی اور ہمیشہ‘ درج ہے۔
JUST IN: After making “Lake America” official, President Trump immediately jokes that he may need to set his sights on an ocean next.
“We have a gulf and we have a lake. Now, all we need is an ocean.”
“Maybe we’ll have to change the name of the Atlantic pic.twitter.com/ZGEeZ9V11F
— Patriot Voice US (@PatriotVoiceQ) August 27, 2026
مزید پڑھیں:’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید
ادھر گوگل میپس نے بھی امریکی صارفین کے لیے جھیل کا نام ’لیک امریکا‘ دکھانا شروع کردیا ہے، تاہم کینیڈا میں اسے بدستور ’لیک اونٹاریو‘ ہی کہا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک میں دونوں نام دکھائے جارہے ہیں۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔













