راولپنڈی میں شدید بارش اور نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے انخلا کا الرٹ جاری کردیا ہے، جبکہ شہریوں اور طلبا کی حفاظت کے پیش نظر راولپنڈی سٹی کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ
انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریاز میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح مقررہ انخلا کی حد 20 فٹ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ پانی کے بڑھتے ہوئے بہاؤ سے گوالمنڈی سمیت نشیبی علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اصغر مال سکیم راولپنڈی۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔@KulAalam @azamshaam @TasadduqCh pic.twitter.com/00d9g6rthg
— Media Talk (@mediatalk922) September 1, 2026
صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، کمزور اور نشیبی علاقوں میں ضروری انخلا اور ہنگامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق شہریوں اور طلبا کی حفاظت کے لیے راولپنڈی سٹی کی حدود میں واقع تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نالہ لئی، برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہیں۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں کے کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 29 فٹ تک جا پہنچی ہے pic.twitter.com/iJIevE42m5
— Fouzia Ali (@fouziazaib) September 1, 2026
مزید پڑھیں:
والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کی خصوصی نگرانی کریں اور انہیں برساتی نالوں یا پانی جمع ہونے والے خطرناک مقامات کے قریب جانے سے روکیں۔
انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر فوری عمل کریں۔














