بشکیک: اسحاق ڈار کی ترک انٹیلیجنس کے سربراہ ابراہیم قالن سے ملاقات

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر بشکیک میں ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ابراہیم قالن سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او سربراہ اجلاس، اسحاق ڈار کی روسی اور تاجک وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور اس کے تحت قائم ہونے والی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس سمیت خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مسلسل رابطہ کاری اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں رکن ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کو نئی وفاقی اکائی بنانے کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے سفارشات تیار کر لیں

ڈیفینس کراچی واقعہ: بااثر افراد کے دباؤ پر مقدمہ درج کرنے کا الزام، ایف آئی آر چیلنج

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اجتماعی سلامتی کے عزم کا اظہار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

مصباح الحق کا قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

ویڈیو

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اجتماعی سلامتی کے عزم کا اظہار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!