مصباح الحق کا قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ باضابطہ طور پر عہدہ چھوڑنے سے قبل نوٹس پیریڈ مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ، سابق کوچ اور کرکٹرز پی سی بی پر برس پڑے

مصباح الحق کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مصباح الحق اسکواڈ میں کی جانے والی بڑی تعداد میں تبدیلیوں کے طریقہ کار سے خوش نہیں تھے، خصوصاً انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے پر انہیں تحفظات تھے۔

پی سی بی نے پیر کے روز تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کرتے ہوئے ان کے متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جبکہ کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل کو ان کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا، جبکہ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ سے شکست پر پی سی بی کا ایکشن : قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، کوچز اور 7 کھلاڑی فارغ

سرفراز احمد کو 18 اپریل کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی نگرانی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کا 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل دورہ کیا، جہاں قومی ٹیم کو سیریز میں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

پاکستان کے خلاف موجودہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

مصباح الحق پاکستان کی قومی ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں کپتانی کرچکے ہیں اور بعد ازاں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری بھی سنبھالی، وہ اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کو نئی وفاقی اکائی بنانے کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے سفارشات تیار کر لیں

ڈیفینس کراچی واقعہ: بااثر افراد کے دباؤ پر مقدمہ درج کرنے کا الزام، ایف آئی آر چیلنج

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اجتماعی سلامتی کے عزم کا اظہار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بشکیک: اسحاق ڈار کی ترک انٹیلیجنس کے سربراہ ابراہیم قالن سے ملاقات

اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

ویڈیو

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اجتماعی سلامتی کے عزم کا اظہار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!