امریکا ایران کشیدگی پھر عروج پر، آبنائے ہرمز کے قریب شادی کی تقریب پر حملہ

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد ایک بار پھر شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ امریکی فوج نے ایران میں پاسداران انقلاب کے فضائی دفاعی نظام، ریڈار، بحری تنصیبات اور مواصلاتی مراکز سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران مذاکرات پر متضاد بیانات، آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار

ایران نے جوابی کارروائی میں عراق اور اردن میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، تاہم امریکی حکام نے اردن میں کسی امریکی فوجی کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب سیریک میں شادی کی تقریب پر حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے، جبکہ ایرانی میڈیا نے جاں بحق افراد میں 4 سالہ بچے کی بھی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے پر پیشرفت ہوئی ہے، مارکو روبیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر قریباً مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے ایران کو مزید سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ایران نے بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں کو مزید وسیع اور تباہ کن جوابی حملوں سے خبردار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp