غیر قانونی کال سینٹرز میں ملوث 61 مزید غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا گیا

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مزید 61 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس سے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری تک، اصل معاملہ کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بدر کیے جانے والوں میں ویتنام کے 36 شہری، چین کے 24 شہری اور ملائیشیا کا ایک شہری شامل ہے۔

اس کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے گئے جن کے نتیجے میں 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تمام گرفتار اور ملک بدر کیے جانے والے غیر ملکی افراد کال سینٹرز کے نام پر غیر اخلاقی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کا نام بلیک لسٹ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے جس کے باعث یہ افراد آئندہ کبھی بھی دوبارہ پاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیے: غیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار 300 غیر ملکیوں کے ساتھ کیا ہوگا؟

وزارت داخلہ نے ملزمان کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے ان کے ایگزٹ پرمٹ جاری کر دیے جس کے بعد انہیں ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp