بھارتی پولیس چوکی پر اہلکار کی فائرنگ، افسر سمیت 2 پولیس اہلکار ہلاک

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست آسام میں ایک پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکاروں پر اے کے 47 سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست آسام میں ایک پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ واقعہ ریاست کے ضلع کامروپ کے علاقے بوکو میں گیمرِمورا پولیس چوکی پر پیش آیا، جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والی ریاست آسام میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فضل الر علی اور گیمرِمورا پولیس چوکی کے انچارج انسپکٹر اندرجیت بورا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار چرنجیب چودھری نے مبینہ طور پر اے کے 47 رائفل سے چوکی میں موجود ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اصل وجوہات اور ملزم اہلکار کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ واقعہ بوکو پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ زخمی اہلکاروں کی حالت اور فائرنگ کرنے والے اہلکار کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ واقعہ بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ساتھی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے حالیہ واقعات کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایسے واقعات نے بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس میں اہلکاروں کے ذہنی دباؤ، نظم و ضبط، کمانڈ کے نظام، کام کے حالات اور نفسیاتی معاونت سے متعلق سوالات کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp