انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل کے تحت پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم کرفیو توڑنے کا اعتراف: نائٹ کلب واقعے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی معذرت

سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے بعد انگلش ٹیم نے اپنے فاتحانہ کمبینیشن کو برقرار رکھا ہے۔

ایجبسٹن، برمنگھم میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والے اس حتمی ٹیسٹ کے لیے ان کیپڈ تیز گیند باز سونی بیکر اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ فاسٹ بولر میتھیو فشر کو بولنگ گروپ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت جو روٹ کے پاس ہوگی۔ فاسٹ بولنگ شعبے میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سیم کک، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ جیسے آپشنز شامل ہیں جبکہ شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنر ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیے: کراچی کے شائقین کا صبر جواب دے گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ پر شدید تنقید

بیٹنگ لائن اپ کو ہیری بروک، بن ڈکٹ، اولی پوپ اور جیمی اسمتھ کی خدمات حاصل ہوں گی۔

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ

جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جارڈن کاکس، بن ڈکٹ، امیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی روبنسن، جیمی اسمتھ، اور جوش ٹنگ۔

انگلینڈ نے لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ایشز میں 1-4 اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد اس فتح نے انگلینڈ کی ڈبلیو ٹی سی مہم کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم ڈبلیو ٹی سی ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور وہ برمنگھم میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں فتح حاصل کر کے کلین سویپ سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، محسن نقوی نے فیصلوں کو ضروری قرار دیدیا

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ہیڈنگلے میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ اننگز اور 103 رنز سے جیتا تھا جس کے بعد لارڈز میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 ستمبر تک ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp