لیک ہونے والی ایک آڈیو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر خان سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملاکنڈ کے لیے سب سے کم فنڈز مختص کیے گئے۔
آڈیو میں جنید اکبر خان سے منسوب گفتگو کے مطابق وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا، نہ کسی کے تبادلے یا تعیناتی کے لیے سفارش کی اور نہ ہی اپنے رشتہ داروں کے لیے کسی سے کچھ طلب کیا۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر خان کے سابق گورنر شاہ فرمان پر سنگین الزامات
اس کو (شاہ فرمان) پتہ ہونا چاہئے سب سے کم فنڈ ملاکنڈ کو ملا ہے
میں کبھی زندگی میں کسی سے کچھ نہیں مانگا
نہ ٹرانسفر پوسٹنگ کی ہے نہ رشتہ دار کیلئے مانگا ہے
شاہ فرمان جیسے گھٹیا لوگ کریں گے ایسا
بھائی کو… pic.twitter.com/YdAVMb0aW0— Muhammad Faheem (@MeFaheem) September 3, 2026
آڈیو میں وہ شاہ فرمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’شاہ فرمان جیسے پست کردار کے لوگ ہی ایسے کام کرتے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق شاہ فرمان نے اپنے بھائی کو ٹکٹ دیا جبکہ وہ اپنے اخراجات بھی ایک ٹھیکیدار سے چلوایا کرتے تھے۔
لیک ہونے والی آڈیو میں جنید اکبر خان سے منسوب گفتگو کے مطابق شاہ فرمان نے شکیل خان کو فون کرکے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’فلاں شخص سے ایک ارب روپے لوں گا، 50 کروڑ تمہارے اور 50 کروڑ میرے ہوں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں:آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، فرد جرم کی کارروائی مؤخر
جنید اکبر خان سے منسوب گفتگو میں مزید کہا گیا، ’یہ ایسے ہی پست کردار لوگوں کا کام ہے۔ میں کمائی نہیں کرتا، مجھے کسی سے مانگنا نہیں آتا۔‘













